نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے سڈنی یرغمال معاملے سے کامیابی کے ساتھ نپٹنے کے لئے آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبوٹ کی ستائش کی ہے۔
مسٹر مودی نے مسٹر ایبوٹ سے فون کے ذریعہ اس واقعہ کے سلسلے میں با ت چیت کی۔ انہوں نے ٹیوٹر پ
ر کہاکہ مسٹر ایبوٹ نے اس معاملے سے نپٹنے میں جس طرح کی قیادت کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تعریف ہے۔ اس واقعے میں جن دو افراد کی جانیں گئیں، وزیراعظم نے ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
ایک مسلح شخص نے سڈنی کے ایک مشہور کیفے میں کل کئی افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ سیکورٹی فورس نے بعد میں کارروائی کرکے یرغمال کو آزاد کرالیا۔ اس کارروائی میں دو افراد مارے بھی گئے تھے۔