نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بچوں کی پیدائش کے دوران ماں اور بچوں کی اموات پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی حکومت ان اموات کو روکنے کے تئیں پرعزم ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ “گلوبل کال ٹوایکشن سمٹ 2015” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر سال 289 ہزارما¶ں اور پانچ سال سے کم عمر کے 63 لاکھ بچوں کی موت ہوجاتی ہے جو انتہائی تکلیف دہ بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موثر بندوبست کے ذریعہ ان اموات سے بچا جاسکتا ہے ۔یہ کانفرنس پہلی بار امریکہ سے باہر ہورہی ہے اور اس میں 24 ملکوں کے نمائندے حصے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنی ما¶ں اور بچوں کی موتیں ہوتی ہیں ان میں سے 70 فیصد اموات انہیں ملکوں میں ہوتی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں 1990 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی شرح 126 تھی عالمی سطح پر یہ شرح 90 تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملک میں یہ شرح کم ہوکر 49 ہوگئی ہے ۔مسٹر مودی نے ملک میں پولیو کے خاتمے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ 2014 کو ہندوستان کو پولیو سے پاک ملک قرار دیاگیا۔