نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے تاجکستان کے عوام کو ان کے یوم جمہوریہ پرمبارکباد پیش کی۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا “تاجکستان کے یوم آزادی پر میں تاجکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔انہوں نے کہا کہ ہندستان کے تاجکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک زراعت، باہمی رشتوں کو فروغ دینے ، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کیا ہے ۔