کوالالمپور ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لامحدود سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر ان کی حکومت نے معیشت کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔
مسٹر مودی نے آسیان بزنس اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے صنعتی پیداوار انڈیکس (آئی آئی پی) میں گزشتہ سال کے مقابلے اہم بہتری آئی ہے ۔ہم ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ کا ایک گڑ ھ بنانے کے لئے تمام طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں آپ کو اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان تمام نئی ایجادات کے املاک دانش کے حقوق کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہے ۔ میں آپ کو مدعو کرتا ہوں کہ آپ ہندوستان آئیں اور یہاں تبدیلی کی لہر کو محسوس کریں۔
ہندوستان اور آسیان کے قدرتی شریکوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیادہ تر آسیان ملک ایشیا کی بہتری و ترقی کے لئے اپنا وقت پورا کر چکے ہیں۔اب ہندوستان کی باری ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی ہے ۔