سان جوز:وزیراعظم نریندر مودی نے سلیکون دہلی میں کام کررہے ہیں ہندوستانی برادری کے آئی ٹی ماہرین پر زور دیا کہ وہ اپنی قابلیت کا فیض مادر وطن کو پہنچائیں اور سود کے ساتھ اپنی شکرگذاری ظاہر کریں۔کل شام سانتا کلارا میں ہند نژاد امریکیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا “مادر وطن نے آپ لوگوں کو یہاں بھیجا مگر اب وہ آپ کی ملک واپسی کی منتظر ہے ۔” اب وقت آگیا ہے کہ آپ اسے فائدہ پہنچائیں۔کیلی فورنیا میں ہند۔امریکی برادری نے ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں 18 ہزار سے زیادہ آئی ٹی کے ماہرین جمع ہوگئے تھے ۔ وزیراعظم سے مل کر وہ بے حد خوش تھے جنہوں نے ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کررکھا ہے ۔مسٹر مودی نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج 28 ستمبر ہے جو شہید بھگت سنگھ کا یوم پیدائش ہے ۔