نے پئی ٹا (میانمار)، 12 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا میں اپنی سرگرمیوں کا ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے انسٹاگرام پر بھی آج کھاتہ کھول لیا۔میانمار کی راجدھانی نے پئی ٹا میں آسیان چوٹی میٹنگ میں حصہ لینے مسٹر مودی جیسے ہی جلسہ گاہ پہنچے، انہیں سامنے دیوار پر آویزاں 25 ویں آسیان چوٹی میٹنگ کا عظیم الشان ہورڈنگ پسند آگیا۔ اس پر میانمار کے نئے اور قدیم بودھ پیگ
وڈا نظر دے رہے تھے۔مسٹر مودی نے فوراً اپنا اسمارٹ فون جیب سے نکالا اور اس کی تصویر کھینچ لی۔ اس دوران سرکاری فوٹوگرافر نے تصویر کھینچتے وزیر اعظم کی تصویر کھینچ لی۔مسٹر مودی نے کھینچی تصویر انسٹرگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قدم رکھا۔ انہوں نے کہا “ہیلو دنیا، انسٹاگرام پر آکر خوشی ہو رہی ہے۔ میری پہلی تصویریہ آسیان چوٹی میٹنگ کی تصویر ہے”۔