نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے آج پیرس میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں 160 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
مسٹر مودی نے جو اس وقت برطانیہ میں ہیں، حملے کے فوراً بعد ٹوئٹ میں کہا کہ پیرس سے موصولہ خبریں انتہائی ہولناک اور تکلیف دہ ہیں۔ میری دعائیں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں۔
پیرس میں ہندستانی سفارت خانہ نے کہا کہ ہندستانی مشن صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ان حملوں میں کسی ہندستانی کے زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔