نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اوٹاوا میں کناڈا کی پارلیمنٹ کے نزدیک کل ہوئے حملے کی مذمت کرت
ے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ اوٹاوا میں حملے کی خبر کافی افسوس ناک ہے۔ خیال رہے کہ اوٹاوا میں کل پارلیمنٹ کے قریب نیشنل وار میوزم کے پاس ایک مسلح شخص نے حملہ کردیا جس سے ایک فوجی کی موت ہوگئی ۔ بعد میں جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔