نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پر سال 1965 کی ہند۔ پاک جنگ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے امرجوان جیوتی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور شہیدوں کی یادگار سے متعلق کتاب میں اپنے خیالات قلمبند کئے ۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اس جنگ میں شامل ہونے والے جوفیوں اور ان کے گھر والوں سے بھی ملاقات کی۔اس جنگ کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر مسلح افواج نے “شوریانجلی” (شجاعت پر مبنی) کے نام سے ایک بڑی نمائش کا معائنہ کیا۔ یہ نمائش آج ختم ہورہی ہے ۔