لکھنؤ۔(نامہ نگار) مودی کہتے ہیں کہ میں چائے پیچنے والاہوں تو پھر ان کو سبزی بیچنے والے، مٹھائی فروخت کرنے والے، گھریلو سامان فروخت کرنے والے اور ٹھیلہ لگانے والوں کی یاد کیوں نہیں آئی ۔کیا یہ لوگ الیکشن نہیں لڑ سکتے مٹھائی فروخت کرنے والا ایک ایسا سماج ہے جس کی تجارت قدیم دور سے ہی پرساد اور سنی کی شکل میں شروع ہوئی اور آج کل تمام ملکوں میں اس کومشٹھان کہا جاتا ہے۔ اس طرح دیگر تاجروں کو نظر انداز کرکے انہوں نے اپنے کوچائے بیچنا والا بتاکر تاجر طبقے کو گمراہ کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار تاجر طبقے کے امیدوار سرویش کمار گپتا نے کیا جوبنارس پارلیمانی حلقے سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہے۔ ان کا خیال ہے کہ لکھنؤ اور بنارس کے ایک جیسے مسائل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے کاغذات نامزدگی لکھنؤ میںمسترد کردیئے گئے اس لئے میں نے بنارس کاغذات نامزدگی داخل کرکے اپنا چناؤ نشان گاجر لیکر اس کی تشہیر شروع کردی۔