سڈنی، 17 نومبر (یو این آئی) ایک بار پھر مودی کا جادو چلا لیکن اس مرتبہ آسٹریلیا میں جہاں ایلفونس ایرینا میں غیر
اقامتی ہندوستانیوں نے دل کھول کر وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کیا ۔
نیلے رنگ کی صدری پہنے وزیراعظم جب منظرعام پر آئے تو ہزاروں کی تعداد میں موجود غیراقامتی ہندوستانیوں کی زبان پر بس ایک ہی نعرہ تھا “ مودی زندہ باد”۔
سڈنی پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم ایک ہند نژاد کارٹونسٹ رمیش چندر سے ملاقات کی جن کی مسٹر مودی سے ملنے کی خواہش تھی ۔وزیراعظم نے مسٹر رمیش کو سڈنی آنے کی دعوت دی تھی۔
مسٹر مودی نے مسٹر رمیش سے مصافحے کے بعد کچھ دیر تک ان سے بات بھی کی ۔کرکٹر بریٹ لی نے بھی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دیگر استقبال کرنے والوں میں ایک سے زائد آسٹریلیائی سیاسی رہنما شامل تھے۔