نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں ھردا کے قریب ہونے والے دو ٹرین حادثوں پر دکھ ظاہر کیاہے ۔مسٹر مودی نے ھردا کے قریب کاماین¸ اور جنتا ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اترنے کی وجہ سے مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ“مدھیہ پردیش میں ہونے والا یہ حادثہ کافی المناک ہے ۔ میں زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ھوں”۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ھردا سے 25 کلومیٹر دور کڈاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک چھوٹے پل کو پار کرنے کے دوران کل رات ساڑھے گیارہ بجے کاماین¸ ایکسپریس کے چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ اس حادثے کے کچھ منٹوں بعد ہی مخالف سمت سے آ نے والی جنتا ایکسپریس کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ ان دونوں حادثات میں کم سے کم 29 مسافروں کی موت ہو گئی اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے ۔