بھوپال:وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘ہوا باز’ کہہ کر پکارنے والے کانگریس لیڈروں پر آج جم کر نشانہ لگایا اور کہا کہ بلیک منی پر قانون بننے کے بعد سے ‘حوالہ باز’ پریشان ہیں اور اس وجہ سے ہی وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ مسٹر مودی نے یہاں اسٹیٹ ہینگر پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلیک منی کے سلسلے میں قانون بنا دیا ہے ۔ اس کے بعد سے حوالہ باز کافی پریشان ہیں ۔انہوں نے کانگریس کے دیگر ایشوز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ شاید جمہوریت میں یقین نہیں کرتے ہیں ۔
اس لئے پارلیمنٹ بھی نہیں چلنے دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کو مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو چلانے کے تمام کوشش کی۔ مذاکرات کے دور چلے لیکن اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں چل سکی اور آخر کارسیشن کا اختتام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں تمام پارٹیوں کو مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کانگریس رہنما¶ں سے درخواست کی کہ وہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔