نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کا کچھ اثر ضرور ہے لیکن ملک میں ان کی لہر نہیں ہے۔مسٹر عبداللہ نے ایک نیوز چینل سے کہا کہ مسٹر مودی کا بی جے پی کے کارکنوں اور کچھ ووٹروں پر اثر ضرور ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ملک میں مودی کی لہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لہر ہے تو یہ اڈیشا، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں کیوں نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ کچھ ریاستوں میں اثر کو لہر کا نام نہیں دیا جانا چاہئے۔بی جے پی کے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والی دفعہ 370 کا ذکر کئے جانے کے تعلق سے انہوں
نے کہا کہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے بی جے پی ایسا کرتی ہے۔
وہ انتخاب کے وقت رام مندر، دفعہ 370 اور یکساں سول کوڈ کا ذکر کرتی ہے لیکن وہ اقتدار میں آتے ہی بھول جاتی ہے۔وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سابق میڈیا صلاحکار سنجے کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر بارو نے وزیر اعظم کو دھوکہ دیا ہے ۔
مسٹر عبداللہ نے کہاکہ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ دس برس کام کیا اور انہیں نام کا ہی وزیر اعظم نہیں بلکہ کام کا بھی وزیر اعظم پایا ۔