نئی دہلی (بھاشا)وزیر اعظم نریندر مودی جموںوکشمیر کے لیہہ اور اورکارگل علاقہ میں دو پن بجلی پروجیکٹوں کو قوم نے نام معنون کریں گے۔
کارگل ضلع میں واقع ۴۴میگاواٹ کی چوٹک پن بجلی پروجیکٹ اور لیہہ میں واقع ۴۵میگاواٹ کی نیموباجگو پن بجلی پروجیکٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندرمودی لیہہ سے کارگل اور کارگل سے شری نگر تک کی پہلی بجلی لائن کا افتتاح کریں گے۔لیہہ میں واقع ۴۵ میگاواٹ کے نیموباجگو پانی بجلی پروجیکٹ ریاست میں سندھ ندی کے صلاحیت کے استعمال کے لئے ہے۔ پروجیکٹ سے ۹ء۲۳
کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔نیموباجگو پروجیکٹ بجلی مرکز لیہہ میں سندھ پر واقع ہے اور اس کی مجموعی صلاحیت ۳ء۴۵ گنا ۱۵۱میگاواٹ ہے۔ پروجیکٹ کے قیام کے لئے ۶۱۱کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔