نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) سینئر بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ پارٹی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار اور گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو امریکی ویزا کی درخواست ہی نہیں کرنی چاہئیحالانکہ اب سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ایس آئی ٹی نے انہیں 2002 کے فسادات کی سازش کے الزام سے بری کردیا ہے۔عدالت نے فسادات میں قتل کئے گئے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی مقدمہ بند کرنے کے خلاف دی گئی عرضی کو مسترد کردیا ہے۔مسٹر جیٹلی نے “تنگ نظر” امریکی موقف عنوان سے ایک مضمون میں کہا کل 2002 کے فسادات کے معاملے میں احتجاجی درخواست کو رد کرکے خصوصی تفتیشی ٹیم ایس آئی ٹی کی رپورٹ کو منظور کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے سب کے لئے ایک انتہائی اہم سبق ہے کہ کس طرح حقیقت کچھ اور ہونے پر بھی غلط پروپرگنڈہ کیا جاتا ہے مسٹر مودی کو قصوروار ٹھہرادیا۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے حقیقت کو نظرانداز کیا۔ آزادی کے بعد سے کسی اور ہندوستانی سیاست داں کی اس طرح جانچ پرکھ نہیں کی کئی جس طرح 2002 کے فسادات میں مسٹر مودی کی گئی ہے۔جانچ کے بعد اب عدالت نے کہہ دیا ہے کہ مودی کے خلاف زرہ برابر بھی کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ اب امریکہ اس معاملہ پر کیا کہے گا۔