لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی پیر کو شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے سات بجے تک ریاست کے ۱۵ شہروں میں عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر منوج مشرا نے بتایا کہ مودی تھری ڈی پولو گرام تکنیک کے ذریعہ ریاست کے ۱۵ شہروں میں براہ راست تقریر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علی گڑھ، میرٹھ، سہارنپور ، غازی آباد، کیرانہ، بجنور، گوتم بدھ نگر، مظفرنگر، بلند شہر، الہ آباد، گورکھپور، جھانسی، آگرہ، باغپت اور لکھنؤ میں نریندر مودی کی تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگی۔ ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ تھری ڈی پولو گرام تکنیک کا استعمال پارلیمانی الیکشن میں پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔
نریندر مودی ملک میں عوام سے تھری ڈی پولو گرام تکنیک کے ذریعہ وابستہ ہونے والے پہلے لیڈر ہیں۔