نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ ریاست کی تشکیل پر ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو نیک خواہشات پیش کیں۔مودی نے ٹوئٹ کیا کہ “ ملک کوآج نئی ریاست ملی۔ ملک کی 29 ویں ریاست کی شکل میں تلنگانہ کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ تلنگانہ آنے والے برسو ں میں ہمارے ترقی کے سفر کو مضبوطی عطا کرے گا۔ یہ ہماری نیک خواہشات ہیں”۔انہوں نے لکھا “ کئی لوگوں کی قربانی اور برسوں کی جدوجہد کے بعد تلنگانہ کا وجود عمل میں آیا ہے۔ ہم ان سب کے تئیں آج احترام کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے مسٹر راؤ کو تلنگانہ ریاست کے پہلے وزیر اعلی بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریاست کی ترقی کے لئے ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ ترقی کی اونچائیوں کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی حکومت اور یہا ں
کے عوام کو مرکز کی طرف سے انہوں نے حمایت کایقین بھی دلایا۔