لکھنؤ۔(نامہ نگار)بی جے پی کی وجے شکھا نند ریلی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ مہا نگر میڈیا انچارج اودھیش گپتا نے بتایا کہ پورے شہر میں کارکنان کے ذریعے دعوت نامے تقسیم کرنے ، مودی ، اسکوٹر ریلی ، کے ذریعے ۲مارچ کو نریندرمودی کو ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے مہم شروع کردی گئی۔ ناکہ چوراہے مودی پر ٹی اسٹال لگایا گیا ہے۔ جس کا افتتاح پارٹی کے ضلع نائب صدر گوپال ٹنڈن ، قومی مجلس عاملہ کے رکن ، سابق رکن اسمبلی ودیا ساگر گپتا، سریش شریواستو اور مہا نگر صدر منوہر سنگھ نے کیا۔ اس دوران چائے پلائے کر انہیں ۲مارچ کو ہونے والی ریلی کیلئے مدعو کیا گیاہ
ے۔ ضلع نائب صدر گوپال ٹنڈن نے کہا کہ اترپردیش میں نریندرمودی کی دیگر مقامات پر ریلیوں کے بعد لکھنؤ میں ریلی ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریلیوں کا ریکارڈ لکھنؤ میں ہونے والی ریلی کے ذریعے توڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپئی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ قومی مجلس عاملہ کے رکن جے پال نے کہا لکھنؤ میں ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانا پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان کی ذمہ دارای ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام مودی کو وزیراعظم تسلیم کرچکے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی ودیا ساگر گپتا نے کہا ۲مارچ کی ریلی کیلئے کارکنان گھر گھر جاکر دعوت نامہ تقسیم کررہے ہیں ۔ شہر صدر منوہر سنگھ نے کہا کہ مودی کے ریلی کو لیکر مخالف جماعتیں خوف زدہ ہیں۔