بارہ بنکی(نامہ نگار)وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شروع کی گئی سوچھ بھارت مہم صفائی ملازمین کی لاپروائی کے سبب ناکام ہورہی ہے۔ صفائی ملازمین مہم کوناکام بنانے پرآمادہ ہیں۔ سڑک کے کنارے اورگلی محلوں،دکانوںکے سامنے مارکیٹ میں اہم شخصیت کی آمد پرصفائی کی جاتی ہے ۔بلاک کے صفائی ملازپرگائوں پردھانوںکی جی حضوری کررہے ہیں۔
دیہی علاقے میں جگہ جگہ کوڑے کے انبار اوربجبجاتی ہوئی نالیاں سوچھ بھارت مہم کی قلعی کھول رہی ہیں۔ سال میں ایک مرتبہ نالیوںکو صاف کرنے کی صرف رسم اداکردی جاتی ہے اورکوڑے کونالی سے باہر نکال کرسڑک پرڈالنے کے بجائے سڑک کے درمیان پھینک دیاجاتا ہے ۔ایسا ہی کچھ نظارہ گائوں پنچایت اوبری کے محلہ موہن نگرمیں دیکھنے کوملا۔علاقے کے باشندے منیش اوجھانے اے ڈی او پنچایت سے کوڑے کواٹھانے کامطالبہ کیا ہے ۔
انھوںنے کہاکہ نالیوں سے نکالا گیا کوڑا گاڑیوںکی آمد ورفت کی وجہ سے سڑک پرپھیل جاتاہے ۔اور دوبارہ نالیوںمیں چلاجاتا ہے ۔گندگی اورکوڑے کی وجہ سے راہگیروں خاص طورسے اسکول آنے جانے والے طلباء کومشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہے ۔گائوں پنچایت افسر کی لاپروائی کی شکایت ترقیاتی بلاک افسر سے کرتے
ہوئے انھوںنے کوڑے کوجلد سے جلد اٹھانے کامطالبہ کیا ہے ۔