کولہا پو ر ، 23جنوری (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی میں اعتماد ظاہر کرتے ہوئے یوگا گرو بابا رام دیو نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے ‘یوگی’ وزیر اعظم ہیں جب کہ تمام دوسرے ‘بھوگی’ (مادہ پرست)تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اب تک جتنے بھی وزیر اعظموں کی حکومت رہی ہے ، وہ سب بھوگی تھے مگر اب ملک کو مودی کی شکل میں ایک یوگی وزیر اعظم ملا ہے جنہوں نے ملک کو ترقی کے لئے سمت دی ہے ۔بابارام دیونے کل شام یہاں چوتھے ہندوستان کلچر میلے کے ‘یوادیان’ ہیں۔ مہمان خصوصی کے بطور مجمع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔سات دن کا یہ میلہ یہاں 20کلومیٹر دور کرویر تحصیل کے کینری گاؤں میں ہورہا ہے ۔
بابا رام دیونے مودی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدہ کو اس طریقہ سے بین اقوامی سطح پر لے گئے ہیں کہ اس طرح ان کا کوئی پیش رو نہیں لے جا سکا۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ ملک کو یقیناًترقی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم مالی،سماجی، تہذیبی اور ذہنی غلامی میں مبتلارہے ہیں جس سے ہمیں چھٹکارا پانا ہے اوراس کے لئے نوجوان نسل کی بہت اہمیت ہے ۔
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کی نقل کرنے کے بجائے شیواجی مہاراج اور سوامی وویکانند کے نقش قدم پر ہیں۔آئی آئی ٹی کے سربراہ ڈاکٹر پھاٹکر نے اس موقع پر صدارت کی اور کہا کہ ہمارا ملک ماضی بہت امیر تھا او رہماری تہذیب و ثقافت بھی بہت مالامال تھی، اس لئے ہمیں اپنی روایات، تاریخ اور ثقافت کا مستقبل میں بھی تحفظ کرتا ہے ۔