نئی دہلی۔ 10 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ انتخابات میں مودی کی کوئی لہر نہیں ہے۔نئی دہلی پارلیمانی حلقہ کے تحت لودھی اسٹیٹ میں آج ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں کے یہ دریافت کئے جانے پر کہ کیا ان انتخابات میں مودی کی لہر چل رہی ہے تو محترمہ پرینکا نے کہا کہ بالکل نہیں ، مجھے تو کوئی لہر نظر نہیں آرہی ۔ ان کے شوہر رابرٹ وڈرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔دونوں نے اپنی انگلیوں پر لگے ووٹ ڈالنے کے نشان بھی میڈیا کو دکھائے۔محترمہ پرینکا نے کہاکہ حالانکہ ان عام انتخابات میں کانگریس کے کئی لیڈروں نے مجھ سے ان کے حلقوں میں انتخابی تشہیر کی درخواست کی ہے لیکن وہ صرف اپنے بھائی راہل گاندھی کے لئے امیٹھی میں اور اپنی ماں سونیا گاندھی کے لئے رائے بریلی میں ہی انتخابی مہم چلائیں گی۔