پٹنہ :وزیر اعظم نریندر مودی کے آج ایک روزہ بہار دورے سے پہلے ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹ کرکے وزیر اعظم پرنکتہ چینی کی ہے ۔
مسٹر کمار نے ٹویٹر پر وزیر اعظم کے زور و شور سے چلائے جارہے منصوبوں کو شگوفہ بتاتے ہوئے ٹویٹ کیا .. آپ کی سرکار میں ملک کے کچھ سرمایہ داروں کا بھلا ضرور ہوا لیکن سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ملک کے عوام کا اچھے دن آنے کا انتظار کب ختم ہوگا ؟ . اسی طرح 2022 تک سب کو مکان ، اور گھروں میں بجلی اور پانی ‘‘ آپ کاسپنا جو بن گیا سب سپنا’’ اب تک نہ کوئی وسائل، نہ کوئی منصوبہ۔
وزیر اعلی نے جن دھن یوجنا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ‘‘جن دھن منصوبہ کا آغاز ایسا کیا جیسے لوگوں کا کھاتہ ان کی تقدیر کھل رہی ہو۔ آج 70 فیصد سے زیادہ کھاتے ناکارہ ہیں. ان کھاتوں کے توسط سے ملک کے سب سے غریب طبقے کو بینک نظام سے جوڑ کر ان کی مدد کس طرح سے کی جائے گی یہ کسی کو پتہ نہیں۔
حالانکہ ٹویٹر پررائے زنی کے بعد مسٹر کمار راجدھانی پٹنہ میں منعقد پروگرام میں اسٹیج پر وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہیں۔