نئی دہلی :لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرون ملک دوروں کی آج جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہر ہندوستانی کا احترام اور وقار بڑھا ہے اور ہندوستان کے تئیں دنیا کا نظریہ بدلا ہے ۔مسٹر پاسوان نے آج یہاں ایک پریس
کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کے دوروں سے دنیا کی سوچ بدلی ہے اور ملک کا اب جو رتبہ ہے ، ویسا پہلے کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں تو ان باڈی لینگویج دیکھنے کے قابل ہوتا ہے ۔ مسٹر مودی کے دوروں سے بین الاقوامی پرپالیسی بدلی ہے اور وہ دنیا کو اپنی بات سمجھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے 67 سال کے بعد بھی ملک کا کوئی وزیر اعظم منگولیا نہیں گیا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے کامیاب بیرون ملک دوروں کے لئے ان کا شکریہ بھی کیا۔مسٹر مودی کے اس انٹرویو کے بارے میں پوچھے جانے پر جس میں انہوں نے کہا ہے ‘پہلے ہندوستانی کہنے پر لوگ جھجھک محسوس کرتے تھے ، لیکن اب سینہ تان کر ہندوستانی کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ مسٹر پاسوان نے کہا کہ ایسا نہ تو انھونے پڑھا ہے اور نہ ہی سنا ہے ۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وزیر اعظم بیرون ملک میں‘ہندہستان ’ کی تنقید کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور کانگریس کی تنقید ہندوستان کی تنقید نہیں ہے ۔