لکھنؤ(نامہ نگار)بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدرڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے جموں کشمیر اورجھارکھنڈاسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی جیت پرخوشی ظاہر کی ہے ۔انھوںنے کہاکہ انتخابی نتائج سے صاف ظاہرہے کہ ملک کے عوام کانگریس اوراس کی معاونین کونظرانداز کرتے ہوئے مودی حکومت بہترانتظامیہ اور ترقیاتی ایجنڈے کواپنی حمایت دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرباجپئی نے کہا کہ پارٹی کو ملی کامیابی سے صاف ظاہر ہے کہ مرکزکی نریندرمودی حکومت کی جانب سے ملک میں ترقیات کو لے کرچلائے جارہے ایجنڈے کو ہرریاست میں حمایت مل رہی ہے اب ہرریاست کی عوام ترقیات کے نام پر بی جے پی کے ساتھ جڑکراسے کامیابی دلارہے ہیں۔ جموں کشمیر اورجھارکھنڈاسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی جیت سے پرجوش بی جے پی کارکنوںنے پارٹی کے ریاستی دفتر پرجشن منایا،پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی کی موجودگی میں ریاستی دفتر پرپارٹی کارکنوںنے آتش بازی کرکے فتح کاجشن منایا۔ اس موقع پرپارٹی کی ریاستی جنرل سکریٹری انوپما جیسوال ، ریاستی سکریٹری ویریندر تیواری ،ریاستی ترجمان وجے بہادرپاٹھک، سمیت بڑی تعدادمیںپارٹی عہدے داران اور کارکنان موجود تھے۔
لکھنؤ(نامہ نگار)بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدرڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے جموں کشمیر اورجھارکھنڈاسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی جیت پرخوشی ظاہر کی ہے ۔انھوںنے کہاکہ انتخابی نتائج سے صاف ظاہرہے کہ ملک کے عوام کانگریس اوراس کی معاونین کونظرانداز کرتے ہوئے مودی حکومت بہترانتظامیہ اور ترقیاتی ایجنڈے کواپنی حمایت دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرباجپئی نے کہا کہ پارٹی کو ملی کامیابی س
xے صاف ظاہر ہے کہ مرکزکی نریندرمودی حکومت کی جانب سے ملک میں ترقیات کو لے کرچلائے جارہے ایجنڈے کو ہرریاست میں حمایت مل رہی ہے اب ہرریاست کی عوام ترقیات کے نام پر بی جے پی کے ساتھ جڑکراسے کامیابی دلارہے ہیں۔ جموں کشمیر اورجھارکھنڈاسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی جیت سے پرجوش بی جے پی کارکنوںنے پارٹی کے ریاستی دفتر پرجشن منایا،پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی کی موجودگی میں ریاستی دفتر پرپارٹی کارکنوںنے آتش بازی کرکے فتح کاجشن منایا۔ اس موقع پرپارٹی کی ریاستی جنرل سکریٹری انوپما جیسوال ، ریاستی سکریٹری ویریندر تیواری ،ریاستی ترجمان وجے بہادرپاٹھک، سمیت بڑی تعدادمیںپارٹی عہدے داران اور کارکنان موجود تھے۔