ڈومڑیاگنج ؍سدھارتھ نگر(نامہ نگار)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کھنیائوبلاک صدر ریاض احمدنے نریندرمودی حکومت کے ذریعہ عام بجٹ کوغریب مخالف وامیروں کا فائدہ پہنچانے والا بجٹ قراردیا۔مسٹراحمدنے بیان میں کہا ہے کہ مرکز میں نریندرمودی کی حکومت گرانی کے مدع پر انتخاب میں کامیاب ہوکر آئی ہے۔لیکن حکومت نے گرانی پر روک لگانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے پٹرول کی قیمت میں اوربعد میںریل کرایہ میںاضافہ کیاگیا اوراب وزیرخزانہ کے ذریعہ عام بجٹ میں غریبوں میانہ طبقے کو نظرانداز کردیاگیا۔