نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ آسٹریلیا اور جاپان کے دوروں سے ہندستان کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خیالات میں تبدیلی آئی ہے اور وہ ہندستان کو سرمایہ کاری کے لئے فائدے مند اور مستحکم ملک سمجھنے لگے ہیں۔
عالمی سرمایہ کاروں میں سے 77 فیصد نے ایسوچم کے سروے میں یہ بات کہی ہے۔
ایسوچم نے کثیر قومی کمپنیوں کا موڈ جاننے کے لئے غیر ممال
ک میں نئے دفاتر کھولے ہیں ان میں امریکہ اور آسٹریلیا بھی شامل ہے۔ یہ کمپنیاں وہ ہیں جو پہلے سے ہندستان میں موجود ہیں یا پھر سنجیدگی سے اس ملک میں سرمایہ لگانے پر غور کررہی ہیں۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ “ان فرموں کے اعلی سطحی عہدیداروں میں سے 71 فیصد نے ہندستان کو سرمایہ کاری کے لئے ابھرتے ہوئے مقامات میں سرفہرست رکھا ہے۔