وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی کل بہار پر ترقی کے منصوبوں پر سوا لاکھ کروڑ روپے کے ‘ تحفوں کی بارش’ کے بعد اب اتر پردیش کو اربوں روپے کی ترقی کے منصوبوں کا تحفہ دینے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی جلد آ سکتے ہیں۔ توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) پیوش گوئل نے کل شام یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی کے جلد وارانسی دورے کے امکان ظاہر کیا ۔
لیکن انہوں نے وزیر اعظم کے دورے کی کسی ممکنہ تاریخ بتانے سے صاف طور پر انکار کردیا۔ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم والی انتہائی اہم منصوبہ‘انٹی گریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم’ (آئ¸ پ¸ ڈ¸ ایس) کے کئی ماہ سے معلق رہنے کے سوال پر مسٹر گوئل نے کہا کہ جلد ہی نئی تاریخ طے کی جائے گی اور وزیر اعظم مسٹر مودی ہی اس آغاز کریں گے ۔