نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 22 اور 23مئی کو ایران کے دورے پر جائیں گے ۔ سرکار ی اطلاع کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر اس دورے میں مسٹر مودی ملک کے اعلی ترین رہنما آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے اور ڈاکٹر روحانی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبدالہ خیال کریں گے ۔وزیر اعظم کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی رابطہ اور ڈھانچہ جاتی ترقی، توانائی، باہمی تجارت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان کی ایران میں اہم پروجیکٹ چابہار بندرگاہ ہے جو افغانستان سمیت وسطی ایشیا اور یوروپ کو جوڑنے کے لئے نہایت اہم ثابت ہوگا ۔ اس دورہ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان بھی باہمی رابطہ بڑھانے اور امن اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔