نئی دہلی: (صالحہ رضوی):ٹیچرس ڈے کے موقع پر جمعہ کو ملک بھر کے اسکولی بچوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سنوایا گیا اور سوال و جواب بھی کرایا گیا. لیکن، اس دوران کئی جگہ سے بچوں پر زیادتی اور افراتفری کا بھی عالم دکھا. بنگلور کے ایک اسکول میں تو ٹیچر نے بچے کو مودی کی تقریر کے دوران پیشاب کرنے تک کی اجازت نہیں دی.
کئی اسکولوں میں مودی کی تقریر کے دوران بچے اوگھتے نظر آئے تو کئی اسکولوں میں کچھ بچوں کو نیند آ گئی. کہیں لائٹ گل ہوئی تو کہیں چینل تبدیل کرنے سے تقریر کی جگہ کرکٹ چلتا رہا. کئی اسکولوں میں بچوں کو مہمانوں کی تیمارداری میں لگا دیا گیا. پی ایم کا یہ پروگرام کئی جگہ بچوں کے لئے مشکل کا سبب بھی بنا.
پنجاب کے لدھیانہ کے ایک اسکول میں بارش سے ٹی وی اور بچوں کے بچانا سب سے مشکل کام ثابت ہوا. دہلی اور تمام دوسرے شہروں میں بچوں کو دیر تک اسکول میں رکنا پڑا. اس کی وجہ سے والدین بھی انتظار
کرتے رہے. دہلی میں شام کے وقت اسکولوں میں اچانک چھٹی ہونے کے چلتے کئی جگہ ٹریفک جام کا مسئلہ بھی آئی.