سڈنی۔آسٹریلیاکے جارحانہ وسلامی بلے بازڈیوڈوارنرنے آج یہاں 127رن کی شاندار اننگ کھیل کر انگلینڈکے کپتان ایان مورگن کی سنچری کی کوشش کو بیکار کرکے آسٹریلیاکو سہ رخہ یک روزہ کرکٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں 61رن سے شکست دیتے ہوئے تین وکٹ سے فتح دلائی۔ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شاندار مظاہرہ کرنے والے وارنر نے 115گیندوں کا سامنا کیا اور اٹھارہ چوکے لگائے۔جس سے آسٹریلیانے چھوٹے ہدف کا پیچھاکرتے ہوئے تقریباچالیس اوور میں سات وکٹ پر دوسوپینتس رن بناکر سیریز میں جیت سے شروعات کی۔آسٹریلیا کی اس جیت میں وارنر کے علاوہ تیز گیندباز مشیل اسٹارک بیالس رن پر چار وکٹ اور آل رائونڈر جیمس فاکنر سینتالس رن دے کرتین وکٹ نے بھی اہم کردار نبھایا۔ان دونوں کی شاندار گیندبازی سے انگلینڈ کے کپتان مورگن کی خراب حالات میں کھیلی گئی 121رن کی لاجواب اننگ کے باوجود دوسو چونتس رن پر آئوٹ ہوگیاتھا۔بونس پوائنٹ
حاصل کرنے کی کوشش میں آخری لمحوں میں آسٹریلیانے کافی تیزی دکھائی اور اس چکر میں اس نے لگاتار وکٹ بھی گنوائے جو جیت ایک وقت بہت آسان لگ رہی تھی اسکا مزہ وکٹ گرنے سے کچھ کم ہوگیا۔وارنر کو اپنی اننگ کے دوران صرف اسمتھ سے تعاون ملا جن کے ساتھ انھوں نے تیسرے وکٹ کیلئے ستاسی رن کی ساجھیداری کی۔کرس ووکس نے آخر میں آسٹریلیا کو کچھ جھٹکے دئے۔
انھوں نے آٹھ اوور میں چالیس رن دے کر چار وکٹ لئے۔لیکن ہدف کم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کو بونس پوائنٹ حاصل کرنے سے بھی نہیں روک پائے۔آسٹریلیا نے اس جیت سے پانچ پوائنٹ حاصل کئے۔اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سہ رخی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان ایا مورگن کے 121 رنز کی اننگز کے سہارے انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 234 رنز بنائے۔مورگن کی شاندار اننگز کے سہارے انگلینڈ نے آسٹریلیا کے سامنے رکھا 235 رنز کا ہدف رکھاتھا۔اس سے پہلے ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد کپتان ایان مورگن کی شاندار سنچری کے سہارے سہ رخی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آج یہاں تمام وکٹوں کے نقصان 234 رنز بنائے۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مورگن کا یہ فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوا کیونکہ نویں اوور میں ہی ٹیم 33 رنز بنا کر چار وکٹ کھو چکی تھی۔ اس کے بعد 16 ویں اوور میں 69 رن پر انگلینڈ کے بلے بازی آرڈر کے نصف بلے باز پویلین جا چکے تھے۔ لیکن حال میں ایلسٹر کک سے کپتانی کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لینے والے مورگن نے مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہو کر 136 گیندوں میں 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو ایک باعزت اسکور کی طرف لے گئے۔ مورگن نے اس اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے۔
انہوں نے پہلے وکٹ کیپر جوس بٹلر 28 کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے 67 رن اور پھر کرس اردن 17 کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلئے 56 رن کی شراکت کر وکٹوں کے موسم خزاں کو روک دیا۔ کپتان کے 48 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ٹیم 234 رنز پر سمٹ گئی۔مورگن کے بعد انگلینڈ کیلئے بٹلر 28 نے سب سے زیادہ رن بنائے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے تیز گیندباز مشیل اسٹارک نے پچ کی تیزی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پہلی تین گیندوں میں انگلینڈ کے دو بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھا دیا۔انہوں نے اننگز کی پہلی گیند پر ایان بیل کو آؤٹ کر دیا اور پھر تیسری گید پر جیمز ٹیلر کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ اس طرح انگلینڈ نے کھاتہ کھولے بغیر اپنے دو وکٹ گنوا دیئے۔اس کے بعد انگلینڈ باقاعدہ وقفے پر وکٹ کھوتا رہا۔ اسٹارک نے دو اور وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے مورگن اور اسٹیفن فن 0 کا وکٹ لیا جبکہ جیمز فاکنر نے 47 رن دے کر تین وکٹ اپنے نام کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس، گلین میکسویل اور جیویر ڈوہرٹی تینوں نے ایک ایک وکٹ لئے۔