لکھنؤ۔ 22 ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ کے گوری گنیش کے تعلق سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ ان کی پارٹی تمام مذاہب کی عزت و احترام کرتی ہے اور ان میں کسی طرح کی دخل اندازی کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایس پی کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ کا گوری گنیش کے تعلق سے دیا گیا بیان کی ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے جس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
محترمہ مایاوتی نے آج یہاں کہاکہ بی ایس پی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے ہندوستانی آئین کے سیکولرازم کے بنیادی اصول اور مقاصد کے مطابق تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور یہاں اپنے ملک میں
مختلف مذاہب کو ماننے والے لوگوں کے رہن سہن، شادی ، پوجا ۔پاٹھ اور کلچر وغیرہ کے طور طریقوں کا بھی عزت واحترام کرتے ہوئے ان میں دخل اندازی کے خلاف ہے۔