لکھنؤ:اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں موسلا دھار بارش کے باوجود مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں بین الاقوامی یوم یوگ پر یوگا کیا۔
مسٹر راجناتھ سنگھ کا یوگا کا پروگرام کیڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں تھا۔ لیکن یہاں صبح سے ہی تیز بارش شروع ہو گئی تھی۔ اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کے یوگا کرنے کا انتظام مرکزی ریزرو پولس فورس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے پروگرام میں رکاوٹ پڑی، تاہم مسٹر سنگھ نے شدید بارش کے باوجود تقریبا تین سو لوگوں کے ساتھ یوگا کیا۔
پروگرام صبح چھ بجے سے سات بجے تک مقرر تھا لیکن بارش کی وجہ سے وقت تبدیل کرنا پڑا۔ مسٹر سنگھ نے تقریبا 30 منٹ یوگا کیا۔ بعد میں مسٹر سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ یوگا کسی مذہب یا ذات سے متعلق نہیں ہے ۔ یوگا پر سب کا برابر کا حق ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے آج دنیا کے قریب 200 ممالک یوم یوگ منا رہے ہیں۔