لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ڈینگو اور ڈائریا جیسی موسمی بیماریوں کی روک تھام کیلئے کے جی ایم یو اب خصوصی منصوبہ بنانے کی تیاری میں ہے۔ ایسی بیماریوں کیلئے کے جی ایم یو ایک کلینڈر تیار کرے گا اس کلینڈر میں بیماریوں اور ان کے اسباب کے ساتھ اس کی روک تھام کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل طلباء کو ڈینگو ہونے کے ساتھ کے جی ایم یو انتظامیہ اس معاملہ میں محتاط ہ
و گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے موسمی بیماریوں کے سلسلہ میں ڈاکٹروں اور ملازمین کو وقت پر بیدار کرنے کیلئے کلینڈر تیار کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ کلینڈر میں وقتاً فوقتاً ہونے والی بیماریوں کے نام، ان کی علامتیں، اسباب اور علاج کی پوری تفصیل درج کی جائے گی۔ ان ہی بیماریوں کی بنیاد پر امراض سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے میڈیکل یونیورسٹی میں دواؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ایسے امراض کی روک تھام کیلئے ہدایت دینے کے ساتھ ہی وائس چانسلر پروفیسر روی کانت نے چیف میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ خود ہفتہ میں دو بار کیمپس کا معائنہ کر کے یہ یقینی بنائیں کہ کہیں پر مچھر وغیرہ کے پنپنے کا امکان نہ رہے۔