موسم میں تبدیلی کے ساتھ دن میں گرمی اور رات کے وقت خنکی شروع ہوگئی ہے، موسم کی تبدیلی اور بدپرہیزی سے گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
اس سلسلے میں ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ناک،کان،گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے خشک موسم میں شہریوں کو آلودگی سے گلے اور ناک میں الرجی کے مسائل کا سامنا ہے، نزلہ زکام، کھانسی کے ساتھ بخار ہونے پر فوری معالج سے رجوع کیا جائے اس موسم میں ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خراش ہوجاتی ہیں خشک موسم میں سب سے زیادہ گلہ متاثر ہوتا ہے، موسم کی تبدیلی سے چھوٹے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس موسم میں رات کے وقت ٹھنڈے مشروب اور سافٹ ڈرنکس پینا نقصان دہ ہیں والدین رات کوچھوٹے بچوں کو ایئرکنڈیشن یا پنکھوں کے نیچے سلانے سے پرہیز کریں۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ نزلہ (انفلوائنزا) منتقل ہونے والا مرض ہوتا ہے، انفلوائن
زا کا وائرس صحت مند بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے وہ بچے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے وہ فوری طور پر وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں اس موسم میں شہری ،پانی معمول کے مطابق پئیں زیادہ ٹھنڈا پانی گلے میں خراش کا باعث بن سکتا ہے، ٹھنڈے مشروب اور چٹ پٹی اشیا کھانے سے پرہیز کیا جائے موسم کی تبدیلی سے متاثرہ افراد نزلہ اور زکام کی صورت میں فوری گرم پانی کے غرارے کریں، خشک اور خنک موسم میں بچوں اور بوڑھوں کے سانس لینے میں دشواری کی صورت میں بھاپ (اسٹیم) لینا مفید ثابت ہوتا ہے۔