گریگوری لیک (البرٹا) : کناڈا کے افسرا ن نے امید ظاہر کی ہے کہ موسم کے موافق ہونے سے تیل کی پیداوار علاقہ فورٹ میک مرے کے جنگلوں میں لگی آگ کی لپٹیں جنوب مشرق کی طرف بڑھنے کی وجہ سے آگ بجھانے والے محکمہ کے ملازمین کی اس پر جلد قابو پانے میں مدد ملے گی۔ البرٹا کے فائر بریگیڈ محکمہ کے افسران چاؤ موریس نے کل اخباری نمائندوں سے کہا کہ موسم میں آئی تبدیلی ہمارے لئے مثبت علامت ہے ، ہمیں خوشی ہے کہ اب ہم جلدہی آگ پوری طرح بجھاسکیں گے ۔جنگل کی آگ اب دوسرے ہفتہ میں پہنچ چکی ہے حالانکہ بارش اور درجہ حرارت میں آئی گراوٹ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد دی ہے ۔ البرٹا کے پریمیر راسیل نوٹلے نے کہا اس آگ کی وجہ سے شہر کے چاروں طرح تیل کا ذخیرہ جل گیا ہے ۔ اب ہم بچاؤ کے کام کے دوسرے مرحلے میں تیل کی پیداوار کے علاقوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں۔