موسم گرما جہاں اور بہت سی پریشانیوں کاسبب بنتاہے وہیں انسانی جلد بالوں اور آنکھوں وغیرہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے گرمی کی حد ت جلد کو چکنا کرتی ہے اور چہرے پرکیل مہاسے اوردانے داغ دھبے کا بھی سبب بنتی ہے گرمی کے موسم میں جلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے ؟
گرمی اور انسانی جلد
گرمی کے موسم میں دوسرے موسموں کے مقابلے میں جلد زیادہ چکنی اوربے جان گرمیوں میں جلد اگر چہ عام خیال یہ ہے کہ گرمیوں میں جلد سے زیادہ روغن کا اخراج ہوتاہے لیکن یہ خیال غلط ہے بلکہ گرمی کی وجہ ہے جسم سے پسینہ زیادہ نکلتاہے اور یہ پسینہ چکنا ئی میں مل کر جسم سے روغن کے زیادہ اخراج کا تاثر دیتاہے لہذا گرمی کے موسم میں آپ کو احتیاط کرنی چاہئے ۔
گرمی کی حدت کے سبب چونکہ پہلے ہی جلد
روغنی ہوتی ہے لہذا اس موسم میں لا ئٹ مو ئسچر ائز ر کا استعمال کریں ۔ہیوی لوشن کی جگہ جسے آپ موسم سرما میں استعمال کرتی ہیں بانی کی بیس (واٹر بیس مو ئسچر ائز ر استعمال کرے جو جلد از جلد جذب ہوجائے اور جلد پر چکنا ئی کا کوئی شائبہ نہ رہے ۔
جو ن جولا ئی کے مہینے میں ہیوی کریم اورلوشن کے استعمال سے جلد کو نقصان پہنچ سکتاہے ان کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا ۔اگر آپ کے چہرے پر کیل مہاسے دانے پہلے ہی سے نکلتے ہیں تو پھر کریموں اور لوشن کا استعمال بالکل ترک کر دیں اوردن میں دوبارہ کسی اچھے میڈ یکڈ فیس واش سے چہرہ دھو ئیں جو آپ کی جلد کے لئے مناسب ہو چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے بالوں پر بھی تو جہ دینی ہے جلد کے ساتھ گرمی کی وجہ سے آپ کے بالوں کی خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے پسینے اورچکنائی سے بالوں کی چمک دمک اورشان کو ختم کرکے انہیں بے جان اور روکھے بنادیتے ہیں اس موسم میں اڑے والی مٹی اور گرد بھی ان پر آسانی سے جمنے لگتی ہے ۔اگر آپ کو گرمیوں کے موسم میں کم از کم دومرتبہ نہانے کی عادت ہے تو اپنے بال دھو نے میں بھی کوئی نقصان یا خطرہ محسوس نہ کریں ۔حساس بالوںکے لئے شیمپو لوشن کریم وغیرہ بطور علاج موجود ہیں ۔
گرمیوں کے موسم میں اسٹا ئلنگ جیل وغیرہ کا استعمال نہ کریں گھرسے آفس یا شاپنگ کرتے وقت باہر نکلنے سے پہلے اپنے پرس میں کوئی چھوٹی سی پر فیوم کی شیشی لیتی جائیں اور وقتا فوقتا پر فیوم لگائیں اتنا کہ صرف جو د کو ہی اس کی خوشبو محسوس ہو یہ خوشبوآپ کو ایک طرح کی تازگی کا احساس دلائے گی ۔دن میں بار بار پانی اورجوس یالسی پیئں یاد رکھیں کہ آپ کے چہرے کو شگفتہ اورشاداب رکھنے کے لئے پانی سے بہتر کوئی ٹا نک نہیں ۔
گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کریں دہی سلا داور کچی سبزیاں اپنے کھانے میں ضرور استعمال کریں ۔
درمیانے اور لمبے بالوں کیلئے :درمیانے اور لمبے بالوں کو دلکشی عطا کرنے کے لئے انہیں ایک بن میں باند ھ کر رکھیں ۔فرنچ چونی یا پھر کھجو ر کی چوٹی کبھی فیشن سے آئو ٹ نہیں ہوتی اورلمبے بالوں کو مزید دلکشی دیتی ہے ۔نئے لک کے لئے بالوں کے سروں پر رولز لگائیں اور پھر برش کا استعمال کریں ۔
باپ ناٹ بنانے کے لئے پورے بالوں میں ایک نانوٹ لگائیں اور پھر نائٹ کو باہر لاتے ہوئے پن کریں ۔
ٹا پ ہیئر کو پھر باہر لا کرسیٹ کردیں نیچے کے بالوں رولر سیٹ کردیں پھر کھلا چھوڑ دیں یا پن کرلیں ۔
فروٹ فیشیل :ایک چائے کا چمچ خمیرڈیڑھ کھانے کا چمچ دہی ایک کھا نے کا چمچ لیمو کا عرق ایک کھا نے کا چمچ اور نج جو س ایک کھانے کا چمچ گا جر کا جوس اورایک چائے کا چمچ زیتون کاتیل ملاکر اس کو سب سے پہلے چہرے پر روئی کی مدد سے لگائیں اور کلینزنگ کریں ۔
کھیرا لیمو کا عرق انڈے کی سفیدی اور آدھا چائے کا چمچ جیکٹن کا پیسٹ بناکر فریج میں رکھ دیں پھر استعمال کریں ۔کلینز نگ کے بعد پیسٹ لگائیں ۔
دودھ یا عرق گلاب سے ٹو ننگ کریں ۔چہرے کو اسٹیم دیں اور بلیک ہیڈ نکالیں ۔
زیتون کے تیل میں کا ر بن آئل اور سن فلا ور آئل ملاکر مساج کریں ۔وٹامن ’’ای کپسول ایک عدد ناریل کاتیل آدھا چائے کا چمچ زیتون ایک چائے کا جمچ بور ک پا ئو ڈر آدھا چائے کا چمچ ان سب کو اچھی طرح مکس کرکے مساج کریں یہ ٹو ننگ ہے ۔
اسکر ب :کینو کے چھلکے ایک کھانے کا چمچ پسے ہوئے بادام دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل چند قطرے اورعرق گلاب کو ان سب چیزوں کو پیسٹ بنانے کے لئے استعمال کریں اسکر ب تیار ہے اس سے مساج تین دفعہ کریں پھر صاف کردیں ۔عرق گلاب یادودھ سے ٹوننگ کریں ۔سیب کا جوس اور آٹے کا ملا کر ماسک بنالیں اوراسے چہرے پر لگالیں ماسک بھی ٹوننگ سے صاف کریں ۔اب ٹو نر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے اسفنج گیلا کرکے منہ صاف کریں ۔ایک صاف تولیہ کے ٹکڑے کو ٹھنڈے پانی سے گیلا کریں اورچہرے پر رکھ لیں ۔