ممبئی۔ بالی وڈ کے عالمی شہر ت یافتہ موسیقار و گلوکاراللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمن ۶جنوری کو ۴۸برس کے ہوجائینگے۔ ۶جنوری۱۹۷۶ ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں ایک موسیقار گھرانے
میں پیدا ہونے والے اے ایس دلیپ کمار نے۱۹۸۴میں چھوٹی بہن کے شدید بیمار ہونے پر مذہب اسلام میں دلچسپی لینا شروع کی اور۱۹۸۹میں۲۳ سال کی عمر میں اپنے پورے گھرانے سمیت اسلام قبول کرلیا۔ اے آر رحمن نے۱۹۹۲ میں ہدایت کار مانی رتنم کی تامل فلم’’روجا‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازکیا جس پر نہ صرف انہیں بہترین میوزک ڈائریکٹر کا ایوارڈ بلکہ حیرت انگیز طور پربہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔کامیاب شروعات کیساتھ ہی اے آر رحمن پر فلم انڈسٹری کے دروازے کھل گئے جسکے بعد انہوں نے رام گوپال ورما کی ہندی فلم’’رنگیلا‘‘ سے ہالی وڈ فلم’’سلم ڈاگ ملینیئر ‘‘ تک کے سفر میں سینکڑوں تامل، ہندی و دیگر فلموں کی دھنیں ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔
بالی وڈ انڈسٹری میں لاتعداد ایوارڈز حاصل کرنے والے اے آر رحمن کو ہالی ووڈفلم سلم ڈاگ ملینیئر کا ساو?نڈ ٹریک ترتیب دینے پر گولڈن گلوب اور آسکر ایوارڈ سے نوازا گیاجو اس سے قبل کسی ہندوستانی آرٹسٹ کو حاصل نہیں ہوا۔اے آر رحمن کو جہاں۲۰۰۹میں دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
وہیں۲۰۱۱ء میں برطانوی میگزین کی جانب سے انہیں آنے والے دور کے میوزک آئکونز میں شامل کیا گیا۔۲۰۱۰میں ورلڈ اکنامک فورم کے لائف ٹائم اچیومنٹ کے کرسٹل ایوارڈ اور بھارت کے تیسرے اور چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما بھوشن اور پدما شری کے حقدار ٹھہرائے جانے والے اے آر رحمن کو اب تک کئی ملکوں کی یونیورسٹیز کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا جاچکا ہے۔گذشتہ سال اے آر رحمان کو دنیا کی۵۰۰بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔