نئی دہلی: بالی ووڈ میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ ‘بے مثال ہندستان ’کے برانڈ ایمبیسڈر ضرور بننا چاہیں گے ۔
اس جمعہ کو ریلیز ہورہی فلم ایئرلفٹ کے پرچار کے لئے یہاں پہنچنے والے اکشے کمار نے کہا بے مثال ہندستان کا برانڈ ایمبیسڈر بننا کسی بھی ہندستان کے لئے قابل فخر ہے اور اگر موقع ملا تو وہ ضرور بنیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ عامر خان کو ‘بے مثال ہندستان ’سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت اب نئے ایمبیسڈر کی تلاش میں ہے ۔ اس موقع پر اکشے نے کہا کہ سرکار کو آگے آکر ایسی فلمی ہستیوں کی مدد کرنی چاہئے جو حب الوطنی کی فلم سے وابستہ ہوں یا پھر اپنی فلموں کے ذریعہ ملک کو اچھی شبیہ پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بننے والی فلموں میں 70 فی ایس ہوتی ہیں جس میں دکھا یا جاتا کہ وہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے اچھاملک ہے ۔ اگر ان کی فلم میں
دوسرے سیارے سے حملہ ہورہا ہے تو پوری دنیا کووہی بچاررہے ہیں اور کسی اور طریقے کا حملہ ہوتا ہے تو میں وہی بچاتے ہیں۔