لکھنؤ۔ سنی مجلس کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالولی فاروقی نے کہا کہ ریلی کے فلاپ ہونے کے خوف سے مولانا کلب جواد نے خود ریلی پر پابندی لگوائی تاکہ ان کے عزت بچ سکے۔ مولانا فاروقی نے کہا کہ کلب جواد نے ملائم سنگھ سے ملاقات کے بعد اخبارات میں ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملائم سنگھ یادو نے ان کی دہشت گردی کے خلاف ہونے والی ریلی میں شرکت کا وعدہ کیا ہے۔ اب مولانا کلب جواد ضلع انتظامیہ اور اعظم خاں پر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ ان لوگوںنے دہشت گردوں کے دباؤ میں ان کو ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی۔ مولانا فاروقی نے مزید کہا کہ ریلی ناکام ہونے کے خوف سے کلب جواد نے ملائم سنگھ سے مل کر اپنی عزت بچانے کیلئے ریلی پر پابندی لگوائی۔
تاکہ قوم میں ان کی جو رسوائی ہو رہی ہے اس سے بچ سکیں۔
سوچنے والی بات یہ ہے کہ جس ریلی میںملائم سنگھ شرکت کرنے والے ہوں ضلع انتظامیہ کی یہ حیثیت ہے کہ وہ اس کی اجازت نہ دے؟