لکھنؤ۔(نامہ نگار)اترپردیش شیعہ لائیرس فورم نے سنیچر کو ایک جلسہ کرکے شیعہ فرقہ کے موجودہ حالات پر چرچا کی۔ فورم کے حسین آباد شیش محل واقع دفتر میں منعقد جلسے میں مقررین نے تمام معاملوں کا حل نہ ہونے اور اس سے متعلق کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے کو لے کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ جلسہ میں ریاستی وزیر محمد اعظم خاں کے اشارے پر روزے داروں پر ہوئے لاٹھی چارج اور مولانا کلب جواد نقوی کے خلاف بیان بازی کی سخت مذمت کی گئی۔
جلسہ میں مقررین نے وزیر سے قوم کے خلاف کئے جارہے کاموں اور مولانا کے خلاف بیان بازی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ جلسہ میں فیصلہ لیا گیا کہ مستقبل میں وزیر کی جانب سے نازیبا بیان آنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جلسہ میں سلطان حسن ابراہیم،رضاعلی خان ، جعفر مرتضیٰ،حسین عباس رضوی،امام علی،صابر عباس،احمد رضا،شہرالحسن زیدی،حسین مہندی ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔