بوسٹن۔ مولی ایک ایسی سبزی ہے جو عموما سلاد میں استعما ل کی جاتی ہے لیکن تحقیق کاروں نے یہ بات بتائی ہے کہ مولی کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔بوسٹنمیڈیکل ریسرچ سینٹر میں ہونے والی تحقیق میں یہ دلچسپ نتائج سامنے آئے کہ ایسے افراد جو کم خوراکی کا شکار ہوں یا جن کو بھوک نہ لگتی ہو وہ کھانے سے پہلے ایک ٹکڑا مولی کا کھا لیا کریں اس سے ان کی بھوک میں اضافہ ہوگا۔ یہ ہی نہیں مولی کا استعمال زیادہ کرنے سے دانت اور مسوڑھوں کی تکالیف سے ناصرف نجات ملتی ہے بلکہ ناخن اور بال بھی مضبوط ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ساتھ مولی کھانے سے وزن میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔