نئی دہلی(بھاشا)خردہ مانگ بڑھنے سے دہلی تیل بازار میں آج مونگ پھلی تیل کی قیمتوں میں ۵۰روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ محدود کاروبار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر خوردنی و غیرخوردنی تیلوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد سابقہ سطح پر بند ہوئیں۔ بازار ذرائع کے مطابق خردہ مانگ بڑھنے سے تھوک بازار میں مونگ پھلی تیل میں تیزی آئی۔ مونگ پھلی مل ڈلیوری تیل گجرات کی قیمت ۵۰روپئے کی تیزی کے ساتھ ۷۴۵۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔
وہیںمحدود فراہمی کے دوران مقامی مانگ بڑھنے سے دہلی تھوک بازار میں آج اڑد اور م
سور میں ۲۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق محدود فراہمی کے درمیان مقامی مانگ بڑھنے سے تھوک بازار میں ارد اور مسور میں تیزی درج کی گئی۔ ارد کی قیمت ۵۴۰۰: ۴۸۵۰ روپئے سے بڑھ کر ۵۵۰۰:۵۰۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ دال چھلکا مقامی ، اعلیٰ کوالٹی اور دھویا کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بند ہوئی۔ مسور چھوٹا اور موٹا کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ جبکہ مسور دال مقامی اور اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۱۰۰روپئے اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔
اس کے علاوہ پیداوار علاقوں سے محدود فراہمی کے دوران اسٹاکسٹوں کی خریداری بڑھنے سے دہلی اناج بازار میں آج باجرہ میں دس روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق باجرہ کی قیمت ۱۰روپئے کی تیزی کے ساتھ ۱۳۰۵:۱۳۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔