نئی دہلی (بھاشا)بڑھتی مانگ کے سبب اسٹاکسٹوں کی خریداری بڑھنے سے دہلی دال بازار میں آج مونگ اور اس کی دال کی قیمتوں میں ۱۰۰روپئے فی کوئنٹل تک کی تیزی دیکھنے کو ملی ۔بازار ذرائع نے کہاکہ پیداوار علاقوں سے محدود فراہمی کے مقابلے بڑھتی مانگ کے سبب مونگ اور اس کی دال کی قیمتوں میں تیزی آئی ۔وہیں بنسپتی ملوں کی خریداری کہ کمی سے تیل بازار میں آج تل تیل کی قیمتوں میں ۲۰۰ روپئے فی کو ئنٹل تک کی گراوٹ آئی ۔بازار ذرائع کے مطابق تل مل ڈلیوری تیل کی قیمت ۲۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۱۱۲۰۰روپئے فی کو ئنٹل رہ گئی ۔اس کے علاوہ خردہ فروشوں کی کمزور مانگ کے سبب دہلی کرانہ بازار میں آج سر خ مر چ اور ہلدی کی قیمتوں میں ۱۰۰۔۱۰۰ روپئے فی کوئنٹل کی گراوٹ آئی ۔بازار ذرائع کے مطابق سر خ مر چ اور ہلدی کی قیمت بالتر تیب ۷۷۰۰:۱۱۷۰۰روپئے اور ۶۱۰۰:۱۱۱۰۰ روپئے فی کو ئنٹل پر بند ہوئی ۔اناج بازار میں آج باجرا کی قیمتوں کو چھوڑ کر باقی اناج کی قیمتوں میں استحکام کا رخ رہا ۔بازار ذرائع کے مطابق باجرا
کی قیمت ۳۰روپئے کی گراوٹ ساتھ ۱۳۲۰:۱۳۳۰روپئے فی کو ئنٹل ہوگئی ۔