موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے بیشتر افراد تو اس سے نجات کے لیے ڈائٹنگ سے لے کر ورزشوں تک کا طریقہ اپناتے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا مگر ایک چیز ایسی ہے جو اس مشکل کو حل کرسکتی ہے۔آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مرچ مصالحے سے بھرپور غذا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی بھی لاتی ہے۔مرچیں جسم میں جاکر معدے کو بھر دیتی ہیں اور ایسے اعصاب کو سرگرم کردیتی ہیں جو جسم کو کہتے ہیں کہ بہت کھالیا اور زیادہ کھایا ممکن نہیں رہتا۔تحقیق کے مطابق مرچوں میں جسم میں ریسیپٹر سرگرم ہوجاتے ہیں جو پیٹ بھرنے کے سگنل دماغ کو بھیجتے ہیں۔
محقق پروفیسر ایمنڈا پیج نے بتایا کہ مرچیں پیٹ بھرنے کا احساس بڑھا دیتی ہیں اور یہ سرگرمی کسی بھی قسم کی مرچ کھانے سے شروع ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن سے پریشان افراد اگر مرچوں کا استعمال زیادہ کرنے لگے تو وہ خودبخود کم غذا استعمال کرنے لگتے ہیں اور اس سے موٹاپے پر قابو پانے کے حوالے سے نئے طریقہ علاج کو تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اب ہم اس تحقیق میں ریسپٹرز کی سرگرمیوں کی تحقیقات کریں گے تاکہ موٹاپے کی وباپر قابو پانے کے لیے مو¿ثر حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔