لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ غازی پور پولیس آل آؤٹ مہم کے تحت ایک شاطر موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا جس کے پا س سے چوری کی ایک موٹر سائیکل برآمدہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ سب انسپکٹر سجیت کمار نے بتایاکہ بدھ کی شام پالی ٹیکنک چوراہے پرچلائے جا رہے آپریشن آل آؤٹ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو پکڑا گیا جس سے موٹر سائیکل کے کاغذات مانگے گئے تو اس کے پاس کاغذات نہیں م
لے اور نہ ہی اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا۔ پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ موٹر سائیکل چوری کی ہے ۔ملزم نے اپنا نام غازی پور اسماعیل گنج پرانا مندر کا رہنے والا منوج کمار گوتم بتایا ہے۔