چندوسی (نامہ نگار)۔ شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوںکولڑکیاں بھی انجام دے رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک واردات منگل کو سبھاش روڈ پرپیش آئی ۔موٹر سائیکل چوری کرکے لے جانے والے ایک شخص کو عورت سمیت لوگوںنے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ موصولہ خبر کے مطابق شکتی نگرمحلہ کا باشندہ راہل گپتا اپنی موٹر سائیکل
سے سبھاش روڈ واقع یوپی پی سی ایل کے دفتر میں کسی کام سے گیا ہوا تھا۔
راہل نے اپنی موٹر سائیکل دفتر کے باہر لاک کرنے کے بعد کھڑی کردی ۔ اسی دوران راہل کوموٹر سائیکل کالاک ٹوٹنے کی آواز سنائی دی۔ راہل نے دفتر کی کھڑکی سے جب باہر دیکھا توایک شخص عورت کے ساتھ موٹر سائیکل کو لے جارہا تھا۔ راہل نے موقع پرموجود لوگوںکے ساتھ دونوں کاپیچھا کیااور مال گودام روڈ پردونوں کوموٹر سائیکل کے ساتھ پکڑ لیا۔ راہل نے واردات کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس موٹر سائیکل سمیت دونوں کوکوتوالی لے گئی۔ انچارج کوتوالی گریش چودھری نے بتایا کہ راہل کی تحریر پر شیو کمار عرف سنتوش گائوں کھیڑا داس تھانہ فیض گنج بیہٹا ضلع بدایوں اور ناظمہ اہلیہ حسن دین ساکنہ گائوں نوادہ تھانہ کرفتح گڑھ ضلع سنبھل کے پاس مقدمہ درج کرکے چالان کردیا گیا ہے ۔