لکھنؤ۔(نامہ نگار)کینٹ علاقے میں موٹر میکینک نے بے روزگاری سے تنگ آکر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ کنبہ والوں نے لاش کو پھندے سے لٹکتا دیکھ کر اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اتارکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کو موقع واردات سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ کینٹ صدر کے رہنے والے ۳۵سالہ دھیریندرکمار گپتا موٹر میکینک کا کام کرتے تھے ۔ دھیریندرکا کام کئی مہینوں سے ٹھپ چل رہا تھا جس کے سبب اس کی مالی حالت پوری طور سے بگڑ چکی تھی جبکہ دھیریندر کی بیوی انجو بھی کسی پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتی تھی
لیکن اس میں اس کا گذارا نہیں ہو پارہا تھا اسی وجہ سے دھیریندر پریشان رہنے لگا تھا۔ پیر کی شب دھیریندر نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرلیا۔ رسی کا پھندہ بناکر وہ پنکھے کے سہارے لٹک گیاجس سے اس کی موت ہوگئی ۔ بیوی انجو نے شوہر کی لاش کو پھندہ سے لٹکتے دیکھا تو اس کے منھ سے چیخ نکل پڑی ۔ انجو کی چیخ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے ۔ حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس کو موقع واردات سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دھریندر نے بے روزگاری کے سبب اپنی جان دی ہے۔ دھیریندر کے کنبہ میں دو بچے مہک اور لڈو ہیں۔