نئی دہلی ۔(وارتا) اسمارٹ فون بازار میں اپنی مد مقابل کمپنیوں کو سخت ٹکر دینے کے ارادے کے ساتھ موٹورولا نے کفائتی نیا اسمارٹ فون موٹوای آج بازار میں پیش کیا۔جس کی قیمت ۶۹۹۹روپئے ہے۔ کمپنی کے ایشیائی علاقہ کے کارپوریٹ نائب صدر میگ نس اہل کوئسٹ نے فون پیش کرنے کے موقع پر بتایا کہ فی الحال یہ فون فلپ کارٹ ڈاٹ کام کے ذریعے ہی فروخت کیلئے دسیتاب ہوگا انہوںنے کہا کہ موٹورولا نے یہ فون ایسے گاہکوں کو دھیان میں رکھ کر پیش کیا ہے جو قیمت کے سلسلے میں زیادہ بیدار رہتے ہیں۔ اینڈائیڈ آپریٹنگ سسٹم والا موٹو ای فون گوریلا گلاس والے ۳ء۴انچ کے ڈسپلے اسکرین ،پانی سے بچائو والے اسپلیش گارڈ ،کوالکم اسنیپ ڈریگن ۲۰۰پروسیسر ،ڈول کور ،سی پی یو اور آئی جی بی ریم سے آراستہ ہے۔ہینڈ سیٹ میں تین میگا پکسل کا ریئر کیمرہ بھی ہے۔ ڈسپلے اسکرین پر کہیں بھی ٹچ کرکے کیمرے سے تصویر اتاری جاسکتی ہے۔ فون میں ۱۹۸۰ایم ایچ کی بیٹری ہے جو ایک بار چارج ہونے پر پورے دن کام کرتی ہے۔