نیویارک: ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھانے کا آغاز روٹی یا چاول کےبجائے سبزی اور چکن کے ساتھ کیا جائے تو اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق سبزی اور چکن کے بعد کاربوہائیڈریٹس یا نشاستے دار غذا کھانے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ نشاستہ دار غذا خون میں گلوکوز کی سطح میں اچانک اضافے اور کمی کو روکتی ہے اور ساتھ ہی شدید بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موٹے افراد کھانے کا آغاز سبزیوں اور پروٹین سے کریں اور آخر میں چاول یا روٹی کھا لیا کریں اس سے وہ کھانے کے بعد زیادہ بہتر محسوس کر سکتے ہیں۔